سری لنکا کی جانب لاہیرو کمارا اورلاہیرو ایمبلڈینیا نے 4،4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔فائل فوٹو
سری لنکا کی جانب لاہیرو کمارا اورلاہیرو ایمبلڈینیا نے 4،4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔فائل فوٹو

کراچی ٹیسٹ۔پاکستان پہلی اننگز میں191رنز پر ڈھیر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان اپنی پہلی اننگزمیں191 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

ومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بلے باز شان مسعود اورعابد علی نے کیا تاہم شان محض پانچ رنز بنا کر وشوا فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد کپتان اظہرعلی کریز پرآئے،ان کا سفر بھی زیادہ طویل ثابت نہ ہو سکا اور وہ دوسری ہی گیند پر فرنینڈو کی اندرآتی ہوئی گیند پربولڈ ہو گئے۔

ٹیم کی ہچکولے کھاتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سنبھالا دینے کی غرض سے بابراعظم کریزپرآئے،عابد اور بابر کے درمیان 55 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم کمارا کی اندر آتی ہوئی گیند عابد آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد بابراعظم اوراسد شفیق نے اننگزکا آغاز کیا، اس دوران بابراعظم نے اپنی نصف سینچری مکمل کی تاہم وہ اپنی اننگز کو طوالت دینے میں ناکام رہے اور60 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس دوران محمد رضوان 4 اور یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ اسد شفیق نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور وہ بھی کمارا کی گیند پرکیچ تھما بیٹھے۔

سری لنکا کی جانب لاہیرو کمارا اورلاہیرو ایمبلڈینیا نے 4،4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ویشوا فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔

سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر64رنزبنا لیے,شاہین آفریدی نے ایک اورمحمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا۔سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابرکرنے کیلیے مزید 127رنز درکار ہیں۔