عدالت نے17وکلاکی ضمانتیں منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو
 عدالت نے17وکلاکی ضمانتیں منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

پی آئی سی حملہ کیس میں17وکلا رہا

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار17 وکلا کی ضمانت کی درخواستیں منظورکرلیں۔

درخواست گزار وکلاکی جانب سے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر چوہدری غلام مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بے قصور وکلاکو گرفتار کیا جبکہ موقع پر مذکورہ وکلاموجود ہی نہیں تھے۔عدالت سے استدعاہے کہ گرفتار 17 وکلاءکی ضمانت منظور کرکے انہیں رہاکرنے کاحکم دیا جائے۔

سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست ضمانتوں پر مخالفت کرتے ہوئے کہا گیاکہ گرفتار وکلااس واقعہ میں ملوث ہیں،لہذا ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے اورپولیس کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 17وکلاکی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

جن وکلاکی رہائی کوحکم دیا گیاہے ان میں طیب رسول، علی رضا،عمر غفور،وقاص علی،فہد سلطان،محمد شہباز،شہروز، رانا محمد اسلم، اسد سلمان، قمر شاہد،شاہد جاوید،رجب شریف،محمد شہزاد الحق، ملک طاہر محمود، محمد عثمان،بدر جمال اور بشیر حیدر شامل ہیں۔

پی آئی سی واقعے کو 8روز مکمل ہوگئے لیکن ماتحت عدالتوں میں وکلاکی جانب سے آٹھویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ کیا گیا،وکلاکی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ جاری رہنے سے ہزاروں مقدمات التواکاشکار ہورہے ہیں جبکہ عدالتوں میں آنے والے سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے۔