وادی کشمیر میں جمعہ کی نماز کے دوران سیکیورٹی انتظامات برقرار رکھنے کےلیے حساس مقامات پر مرکزی نیم فوجی دستے (سی پی ایم ایف) اور پولیس کے جوان تعینات کیے گئے۔
تاریخی جامع مسجد میں 20ہفتے کے بعد لوگوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔وادی میں پانچ اگست کو آرٹیکل 370ختم کیے جانے کے بعد سے پچھلے 138دنوں سے ریاست میں بی ایس این ایل سمیت تمام کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔
تین سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ،ان کے بیٹے عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی، سابق رکن اسمبلی اور سابق وزیر سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کئی لیڈروں کی حراست میں کوئی نرمی نہیں دی گئی ۔
پانچ اگست کے بعد پہلی بار بدھ کو حریت کانفرنس کے صدر میر واعظ مولوی عمر فاروق کے گڑھ میں واقع اس مسجد میں نماز پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ہرہفتے جمعہ کو نمازیوں سے خطاب کرنے والے میرواعظ بھی پچھلے 138دنوں سے نظر بند ہیں۔