عابد علی اور شان مسعود نے سنچریاں اسکور کیں۔فائل فوٹو
عابد علی اور شان مسعود نے سنچریاں اسکور کیں۔فائل فوٹو

پاکستان نے2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنالیے۔315رنز کی برتری

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں سری لنکا کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنالیے۔

اظہرعلی اور بابراعظم اس وقت کریز پر موجود ہیں اورتیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر395 رنز بنا لیے۔ اس طرح پاکستان کی سری لنکا کے خلاف برتری 315 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل نیشل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 57 رنز پراپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 32 جب کہ شان مسعود 21 رنز پرکھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ انداز میں اپنی اننگزکو آگے بڑھایا اور سب سے پہلے سری لنکا کی 80رنزکی برتری کو ختم کیا۔

اسی دوران عابد علی اور شان مسعود نے سنچریاں اسکورکرلیں۔ 278 رنز کی اوپننگ پارنٹرشپ کو لاہیرو کمارا نے شان مسعود کی وکٹ لے کر توڑا، شان مسعود نے 135 رنز بنائے جب کہ عابد علی 174 رنز بناکرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں ناکامی سے دوچارہوئی تھی اورپوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جب کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 80 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔