بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جان شدید خطرے میں ہے اور ان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جاسکتا ہے،اس حوالے سے ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا دعوی کر رہا ہے کہ نریندر مودی پر حملہ آئندہ دو یا تین دن میں متوقع ہے،22 دسمبر کی شام کو مودی کو رام لیلا گرائونڈ میں تقریب میں شرکت کیلیے جانا ہے،اس دوران ان پر حملہ ہوسکتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ خود کش ہو سکتا ہے۔حملہ آور فائرنگ بھی کر سکتا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیانے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیے ہیں کہ پڑوسی ملک یہ حملہ کرانے کی سازش کررہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کی شہریت بل سے توجہ ہٹانے کیلیے مودی سرکار نے جان بوجھ کر شوشہ چھوڑا ہے، حالات مودی کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں،بھارت کے شہری مودی سرکار اور متنازع بل کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے ہیں، ہر طرف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔