بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریت کی حامل ایک مسلمان خاتون کو کشمیری شہریسے شادی کرنے کے 20سال بعد بھارت کی شہریت دیدی۔
خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی 55سالہ پاکستانی خاتون خدیجہ پروین ولدیت فتح محمد نے1983میں مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقہ شنکر نگرکے ایک شخص محمد تاج سے شادی کی تھی۔
خاتون نے 2000میں بھارتی حکومت سے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی لیکن کشمیرسے تعلق رکھنے والے شخص سے شادی کئے جانے کے باعث اسے بھارتی شہریت نہیں دی گئی۔