صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے میں100 افراد ہلاک اور60زخمی ہو گئے۔
یڈیا رپورٹس کے مطابق صومالی حکام کاکہنا ہے کہ دارالحکومت موغا دیشو میں مصروف بس اسٹینڈ کے قریب کار بم دھماکے میں100 افراد ہلاک اور60 زخمی ہو گئے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم کار دھماکا دارالحکومت کے انٹری پوائنٹ پرسیکیورٹی چیک پوسٹ پرہواجبکہ ایک افسر کا کہناتھا کہ یہ ایک ٹرک دھماکا تھا۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ دھماکا صبح کے وقت ٹیکس جمع کرنے والے سینٹر پر ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
عینی شاہد کا کہناتھا کہ دھماکااتنا شدید کا تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،دھماکے کے بعدجائے وقوعہ پر ہر طرف خون اور انسانی اعضا بکھرگئے اور بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی،متعد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
عینی شاہد کاکہناہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے ۔حکومت کے سینئرعہدیدار کاکہنا ہے کہ دھماکے میں30 افراد ہلاک ہوئے جس میں اضافے کا امکان ہے۔ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمےداری قبول نہیں کی۔