امریکا میں یہودی کمیونٹی کی عبادت گاہ پرچاقو بردار شخص کے حملوں میں متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات دیرگئے یہودیوں کو مذہبی تہوارہانوکا مناتے ہوئے نشانہ بنایاگیا۔
وشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمیوں کواسپتال میں منتقل کردیا گیا۔جبکہ پولیس اور ریسکیواہلکاروں کی بڑی تعداد کو بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔واقعہ نیویارک سے ایک گھنٹے کی مسافت پرواقع مونزی شہر میں پیش آیا۔
یہودی کمیونٹی رہنماوں کے مطابق صبح دس بجے تک یہودی کمیونٹی کے پانچ افرادکو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔نیویارک کی ریاستی اٹارنی جنرل لیٹیکا کا کہنا ہے کہ وہ ان خبروں کا سن کر بہت زیادہ پریشان ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ یہودی کمیونٹی کے ساتھ ہیں اورنفرت پرمبنی جرائم کیلیے امریکا میں کوئی گنجائش نہیں ۔رپورٹ کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوارہانوکاکے درمیان ریاست کے دیگر شہروں سے بھی یہودیوں پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ یہودی کمیونٹی کا یہ مذہبی تہوار22 سے30 دسمبر تک منایاجائے گا۔