کراچی پریس کلب (کے پی سی) کے انتخابات میں صدرکے عہدے کے لیے ڈیموکریٹس کے امیدوار امتیاز خان فاران اور یونائیٹڈ پینل کے احمد خان ملک کے درمیان مقابلہ برابر ہوگیا۔جبکہ صدرکے عہدے کیلیے ایک اورآزاد امیدوارایم عارف انجم صرف 4ووٹ حاصل کرسکے۔
رپورٹ کے مطابق کے پی سی انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے دونوں رہنماؤں کو 579، 579 ووٹ ملے جس کی وجہ سے انتخابی کمیٹی کو نتائج 6 جنوری تک روکنے پڑگئے۔
انتخابی کمیٹی نے 3 مرتبہ ووٹوں کی گنتی کے بعد دونوں پینلز سے صدرکے انتخاب کے معاملے پر6 جنوری تک باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے کا کہہ دیا۔
کمیٹی کے مطابق اگر دونوں جانب سے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا تواس عہدے کے لیے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔
دوسری جانب کے پی سی کے دیگرتمام عہدوں پرڈیموکریٹس کے امیدواروں کو کامیابی ملی۔ڈیموکریٹس کے ارمان صابر سیکریٹری، سعید سربازی نائب صدر، راجہ کامران خزانچی اورمحمد ثاقب (صغیر) جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے۔
ڈیموکریٹس کے ارمان صابر سیکریٹری نے 864 اوران کے مدمقابل یونائیٹڈ پینل کے فیٖضان لاکھانی نے312، سعید سربازی نائب صدرنے822اوران مدمقابل سالک مجید نے338، راجہ کامران خزانچی نے786اوران کے مدمقابل محمد نعیم کھوکھر نے357اورمحمد ثاقب (صغیر) جوائنٹ سیکریٹری نے790اوران کے مدمقابل لیاقت رانا نے364ووٹ حاصل کیے۔
اسی طرح گورننگ باڈی میں عبد الجبار ناصر800، عبدالوحید راجپر763، زین علی705، عتیق الرحمٰن794، بینا قیوم676، محمد لیاقت علی (مغل) 579اور سعید احمد (لاشاری)662ووٹ لے کرمنتخب ہوئے۔
اسی طرح یونائیٹڈ پینل کے گورننگ باڈی کےشکست خوردہ امیدواروں قسیم سعید نے409،صبا سلطان نے521،وکیل احمد رائو نے544،راحب گاہونے298،شاہد اقبال نے324،شبنم اخترنے328 اورسید آصف علی نے360 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایک آزاد امیدوارعرفان الحق319 ووٹ لے سکے۔