کراچی میں 3جنوری سے بارش اور سردی کی شدت میں مزید اضافےکا امکان ہے،پنجاب ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، اسکردو میں درجہ حرارت دوسرے روز بھی منفی 21 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
چیف محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان اور سندھ میں بارشیں ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ 3 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھے گی ، گزشتہ رات شہر قائد میں رواں سال موسم سرما کا کم ترین درجہ حرارت 9 اعشاریہ 2ریکارڈ کیا گیا۔
سردار سرفرازکا کہنا تھا کہ اس سے قبل رواں ماہ درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔