حکومت نے پرتشدد مظاہروں کے سبب بغداد کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔فائل فوٹو
حکومت نے پرتشدد مظاہروں کے سبب بغداد کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔فائل فوٹو

عراق میں ہزاروں افرادکا امریکی سفارتخانے پر حملہ

عراق میں ہزاروں افرادنے امریکی سفارتخانے پر حملہ کردیا۔امریکا کے خلاف شدید احتجاج کے دوران امریکی پرچم نذرآتش کردیے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اورالجزیرہ کے مطابق بغداد میں موجود امریکی سفارتخانے پر ہزاروں عراقی باشندوں نے دھاوا بول دیا۔

اس دوران سیکیورٹی کیمرے توڑ دیے گئے ،مظاہرین امریکا مردہ باد کے نعرے لگاتے اور امریکی پرچم بھی جلاتے رہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین جمعہ کو امریکی بمباری میں ہلاک ہونے والے دودرجن پیراملٹری فائٹرزکی ہلاکتوں پر برہم ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ عراق میں موجود امریکی سفارتخانہ بند کیاجائے۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو دو روز قبل عراق کی گئی فوجی کارروائی کی تفصیلات اوراس کے مقاصد سے آگاہ کیاہے۔امریکی وزیرخارجہ نے بتایاکہ عراق میں فوجی کارروائی ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام اور امریکیوں کے تحفظ کیلیے کی گئی ہے۔

العربیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد ملیشیاوں کے ٹھکانوں پر کی گئی بمباری کا مقصد امریکی مفادات کا تحفظ ار ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹویٹراکاونٹ پرکہاکہ عراق میں حالیہ حملوں کے بارے میں امریکی رد عمل کے بعد میں نے آج اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ بات کی ہے“۔ انہیں اس حوالے سے اطمینان دلایا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ، امریکی شہریوں اور ان کے مفادات کے تحفظ کے زمرے میں آتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ’ میں نے واضح کیا کہ ہمارے دفاعی اقدام کا مقصد ایران کو روکنا اور امریکیوں کی جانوں کا تحفظ کرنا ہے۔‘

پومپیو کے مطابق انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی جمعہ کو کئے گئے  اتحادی ملیشیا پر حملے سے متعلق  کارآمد تبادلہ خیال ہوا ہے۔ امریکا ایرانی حملوں کا فیصلہ کن جواب دے گا،امریکااور سعودی عرب ایران کیخلاف مزاحمت کرنے کیلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اعلان کیاکہ اتوار کوامریکی طیاروں نے عراقی حزب اللہ ملیشیا کے صدر دفاتر پر بمباری کی جس نتیجے میں ملیشیا کے رہ نما ابو علی خزعلی سمیت درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔امریکی فوج نے عراق کے صوبہ الانبار میں تین اور شام میں دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی بمباری کے نتیجے میں عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے والے ابتدائی نتائج میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی حزب اللہ کی نشانہ بننے والی پانچ تنصیبات میں اسلحہ کے گودام  اورکمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ شامل ہیں۔