سب کو نیاسال مبارک ہو!

نیوزی لینڈمیں 12بجتے ہی لاکھوں افراد نے آسمان کو رنگ و نورکے سیلاب میں ڈوبتے دیکھا۔

               
December 31, 2019 · |
لاکھوں افراد نے ٹی وی پر آسمان کو رنگ و نورکے سیلاب میں ڈوبتے دیکھا۔فائل فوٹو

لاکھوں افراد نے ٹی وی پر آسمان کو رنگ و نورکے سیلاب میں ڈوبتے دیکھا۔فائل فوٹو

سب کو نیاسال مبارک ہو۔ نیوزی لینڈمیں سال نوکاآغازہوگیا،12بجتے ہی اسکائی ٹاوررنگوں میں نہاگیا، آتش بازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے ٹی وی پر آسمان کو رنگ و نورکے سیلاب میں ڈوبتے دیکھا۔

سال نو 2020 میں داخل ہوتے ہی آتش بازی کی تقریب سجائی گئی، ہوا میں غبارے بھی چھوڑے گئے، آتش بازی دیکھنے کیلیے مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، 12 بجتے ہی اسکائی ٹاور رنگوں میں ڈوب گیا۔

نئے سال کے حوالے سے آتش بازی کے شاندار مظاہرے کی تصاویر ملاحظہ کیجئے