پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پروائٹ پیپرجاری کردیا۔وائٹ پیپر میں حکومتی کارکردگی اور اشیائے ضرورت کی بلند تر قیمتوں کو تنقیدکانشانہ بنایاگیاہے۔
ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپرکے مطابق 2019میں مہنگائی،بے روزگاری اورغربت عروج پررہی جبکہ پنجاب حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ۔
وا ئٹ پیپرکے مطابق حکومتی اخراجات میں 200 فیصدجبکہ مہنگائی میں 200سے 250 فیصداضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ، ٹیسٹ ختم کردیے گئے۔چینی کی قیمت 45 سے 80 روپے تک پہنچ گئی ۔
وائٹ پیپر کے مطابق حکومتی ذرائع آمدن میں اضافے کی بجائے اخراجات میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔ عام آدمی کی کم از کم اجرت وہی رہی لیکن مہنگائی میں دو سو سے اڑھائی سو فیصد اضافہ ہوا۔