پورا ملک کھول دیا گیا ہے، مگر تعلیمی ادارے نہیں کھولے گئے۔ فائل فوٹو
پورا ملک کھول دیا گیا ہے، مگر تعلیمی ادارے نہیں کھولے گئے۔ فائل فوٹو

کراچی میں پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن اور حکومت آمنے سامنے

کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے متوازی نظام تعلیم قائم کردیا،حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر یکم جنوری سےاسکول کھولنے کا اعلان کیاتھا،جبکہ چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے کراچی بھرمیں نجی اسکول 6 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے کراچی بھرمیں نجی اسکول 6 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سیکریٹری تعلیم سندھ چھٹیاں نہ بڑھانے کے اعلان پرقائم ہیں۔کراچی کے بعض نجی اسکول آج کھلے ہوئے ہیں اس ساری صورتحال میں والدین پریشان ہیں کہ بچوں کو اسکول بھیجیں یا چھٹی کریں۔

کراچی میں خون جمادینے والی سردی میں سرکاری اور نجی اسکول چھٹیوں کے معاملے میں تقسیم ہوگئے، سیکریٹری تعلیم سندھ نےسخت سردی کے باوجود بچوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہر کے بیشتر نجی اسکولوں نے ازخود چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

کراچی میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوا تو 50 فیصد سے زائد نجی اسکول یکم جنوری کو بند رہے، آل پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے چیئرمین کے مطابق 6 جنوری تک اسکول بند رکھے جائیں گے، جبکہ کئی اسکولوں کی جانب سے پہلے سے والدین کو چھٹیوں سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا۔

نجی اسکول بند رہے اور کھلنے والے سرکاری اسکولوں میں طلبا اوراساتذہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، والدین نے شدید ٹھنڈ میں محکمہ تعلیم کے اسکول کھولنے کے فیصلے کو سمجھ سےبالا ترقراردیا ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری تعلیم احسن منگی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کو بے بنیاد قرار دیتے رہے، موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے بیشترنجی اسکولوں کی انتظامیہ نے 6 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔