شہر قائد میں فائر بریگیڈ کے عملے نے مطالبات منظور نہ ہونے پر مرکزی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ کے ایم سی نے18 ماہ سے فائر رسک الائونس جاری نہیں کیا۔فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ جون 2018 سے تنخواہوں میں15 فیصد اضافہ کرنے کے باوجود سیلری بڑھ کر نہیں آئی، گزشتہ پانچ سال سے وردیاں اور حفاظتی آلات بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔
مظاہرین نے حکام کو خبردار کیا کہ شہر میں اگر کسی فیکٹری، گودام، شاپنگ سینٹر یا مارکیٹ میں آگ لگے گی تو فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے نہیں جائے گا۔