مقبوضہ کشمیر۔بھارتی فوج نے 3نوجوانوں کو شہیدکردیا
بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پرنکل آئے،نعرے بازی کی۔
January 2, 2020 · بام دنیا
مرنے والوں میں چار جوان اورایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے، ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں غاصب فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج نے 2 روز سے جاری سرچ آپریشن کی آڑ کے دوران نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پرنکل آئے اوربھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے سے چند نوجوانوں کو بھی گرفتارکرلیا۔