سی این جی اسٹیشنزکو آج رات 10بجے گیس فراہم کرنے کا اعلان

سوئی گیس کمپنی نے سندھ میں سی این جی صارفین کے لیے خوش خبری سنادی

               
January 2, 2020 · اہم خبریں, شہر گزشت
سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو

سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو

ترجمان سوئی سدرن نے سی این جی اسٹیشنزکوآج رات 10بجے گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

سوئی گیس کمپنی نے سندھ میں سی این جی صارفین کے لیے خوش خبری سنائی ہے۔ ایس ایس جی سی نے گیس سسٹم میں بہتری آنے پر کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنزکوآج گیس بحال کرنےکا اعلان کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کوآج شب 10بجے گیس فراہم کی جائے گی جو صبح6بجے تک دستیاب ہوگی۔