عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو
عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو

بھارتی آرمی چیف جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے، ہم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سو چ سمجھ کرکی ہے ۔ عمران خان نے سینیٹ میں شریک نہ ہونے والے وزراءکی فہرست بنانے کی بھی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران اٹارنی جنرل پاکستان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بریفنگ دی ، وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سوچ سمجھ کرکی ہے ، معاملہ عدالت میں نہیں جانا چاہیے تھا لیکن ہم قانون سازی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، ہم نے عدلیہ کے ساتھ ٹکراﺅ نہیں کرنا ، تمام اراکین پارلیمنٹ اور اتحادیوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کردی ہے ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے نوکریاں نہ ملنے کی شکایت کی اور کہا کہ گریڈ ون سے پانچ تک کی نوکریاں دی جائیں ، نوکریاں کی قرعہ اندازی نہیں ہونی چاہیے ۔وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی بات سننے کے بعد کہا کہ قرعہ اندازی کا طریقہ آپ سب کے حق میں ہے۔

اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے کہا کہ سیاستدانوں کو بھی نیب سے ریلیف ملنا چاہیے جس پرعمران خان نے جواب دیا کہ آپ کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ، میرے اور میری اہلیہ کے بھی اکاﺅنٹس چیک ہوئے تھے ۔

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کو وزراءکی سینیٹ میں عدم حاضری کی شکایت کی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ جو وزیر سینیٹ میں نہ آئے اس کی فہرست بنائی جائے۔