ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے نائب بریگیڈیئر جنرل اسماعیل غنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کردیا ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر اسماعیل غنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیاہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے آج علی الصبح بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا جس پر ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیاہے ۔
ایران کے سپریم لیڈرنے قاسم سلیمانی کے قتل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا کہناتھا کہ جنرل قاسم کی موت تلخ ہے لیکن فتح تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی ، دشمنوں کی زندگیاں مزید تلخ بنا دیں گے ، سخت ترین انتقام جنرل قاسم کے قاتلوں کا منتظر ہے۔