امریکی فضائیہ نے بغداد میں ایک اور ملیشیا لیڈرکے قافلے پرحملہ کیا جس میں 2 گاڑیاں تباہ جبکہ 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔امریکی فضائیہ نے حملے میں حشد الشعیبی پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بھی لبنان پر پروازیں جاری ہیں۔
عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی روڈ پر کیے گئے حملے میں الحشد الشعبی کی 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
عراقی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملے میں داعش کے خلاف سرگرم تنظیم الحشد الشعبي Hashed al-Shaabi (پاپولر موبائلائزیشن فورس) کے ایک اورکمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر الحشد الشعبی کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں طبی عملے کو نشانہ بنایا گیا ہے،پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبریں درست نہیں۔
اضح رہے کہ گزشتہ روزعراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے،جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔