قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کی جائے گی۔فائل فوٹو
قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کی جائے گی۔فائل فوٹو

جنرل سلیمانی اورساتھیوں کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شریک

غداد میں القدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ عراقی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اورعراق کی پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈرابو مہدی المہندس کی نماز جنازہ ہوئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، شرکا نے امریکا مخالف نعرے لگائے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کی جائے گی، جہاں کل مشہد میں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہونگے، قاسم سلیمانی کی تدفین آبائی شہر کرمان میں ہوگی۔