وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب کے دوران سینئر صحافی مبشر لقمان کو مبینہ تھپڑ دے مارے۔
سوشل میڈیا پر یہ افواہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ فواد چوہدری اور مبشر لقمان پی ٹی آئی رہنما اور زراعت کے وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور فواد چوہدری چارتھپڑجڑدیے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران صحافی مبشر لقمان آگئےجنہیں دیکھ کر فواد چوہدری طیش میں آئے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فواد چوہدری صحافی پر ٹوٹ پڑے اوردونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجود شخصیات نے بیچ بچاﺅ کروایا اور معاملے کو ٹھنڈا کیا ۔
نجی ٹی وی جی کے مطابق فواد چوہدری کے گارڈ نے بھی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑا مارا ہے ۔
کیافوادچوہدری نےاینکرپرسن کوتھپڑماراہے،صحافی نے جب افردوس عاشق اعوان سےسوال کیا تو انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری سےمتعلق میرے پاس کوئی تفصیلات نہیں۔
ٹویٹرصارف نے پیغام میں لکھا کہ’’ فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو چارعدد تھپڑ مارے دیے ہیں، وہ بھی محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں۔‘‘ا س ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے صارف نے کہا کہ ’’ چار بڑا متبرک نمبر ہے مردوں کیلئے ،چارشادیاں چار تھپڑ۔‘‘
جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دبے لفظوں میں ایسے واقع کی تصدیق کر دی ہے اور فواد چوہدری کو ’’ وزارت تھپڑیات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اخلاقیات بھی ہونی چاہیے، ہماری سیاست میں یہ کون سی روایت نے جنم لے لیاہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافی سمیع ابراہیم کو بھی تھپڑ دے مارا تھا جس کے بعد یہ معاملہ کافی دیر تک سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر زیر بحث رہا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب اکاونٹ پر 22 منٹ کا کلپ شیئر کیا جس ان کے ساتھ صحافی رائے ثاقب کھرل بھی موجود تھے اس ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس مبینہ طور پر فواد چوہدری کی اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز موجود ہیں۔