باقی فوجی شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی 'باقیات کو ختم کرنے کیلیے کام کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو
باقی فوجی شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی 'باقیات کو ختم کرنے کیلیے کام کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو

عراق بھی امریکہ کیخلاف میدان میں آگیا۔سیکیورٹی معاہدہ ختم

عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد منظور کرتے ہوئے سیکیورٹی معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی اورغیرملکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد منظور کرلی ہے، قرارداد متفقہ طورپرمنظورکی گئی جب کہ عراقی پارلیمنٹ نے امریکا سے سیکیورٹی معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ سے منظور قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسی بھی غیر ملکی افواج کی عراقی سرزمین پرعدم موجودگی کو یقینی بنائے اورکسی بھی مقصد کے لیے غیرملکی افواج کوعراقی زمینی، فضائی اوربحری حدود استعمال نہ کرنے دی جائے۔

اس سے قبل عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غیر ملکی فورسز کے جلد از جلد انخلا کے لیے اقدامات کیے جائیں، ملک کو بہت سی اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا رہا ہے تاہم افواج کا انخلا عراق کے لیے بہتر ہے۔

دوسری جانب عراقی وزیر خارجہ نے امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں باقاعدہ شکایات درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملہ عراقی خودمختاری کے خلاف ہے۔