باقی فوجی شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی 'باقیات کو ختم کرنے کیلیے کام کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو
باقی فوجی شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی 'باقیات کو ختم کرنے کیلیے کام کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو

امریکا نے عراق سےفوج واپس بلانے کی خبروں کی تردید کردی

عراقی دارالحکومت بغداد سے امریکی فوجیوں کی غیر معمولی نقل و حرکت پر امریکا نے عراق سے اپنی فوج واپس بلانے کی خبروں کی تردید کردی۔

المی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں جنرل قاسم کی ہلاکت پر امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی تیزی آگئی، امریکی و اتحادی افواج کو کویت اور بغداد سے باہر اڈوں میں منتقلی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ ہم عراق سے اپنی فوج واپس امریکا نہیں بلارہے بلکہ بغداد میں فوجی اڈے میں موجود اہلکاروں کو ایک اڈے سے دوسرے اڈے منتقل کیا جارہا ہے، امریکی افواج کا عراق سے باہرجانے کا کوئی منصوبہ زیرغورنہیں، ہماری افواج آپریشنز کے لیے موجود رہیں گی۔