پریوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران کے قریب گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 176 مسافر ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد گرگیا۔ طیارے میں سوارتمام176 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق طیارہ حادثہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔طیارے میں سوار 167 مسافراورعملے کے 9 افراد ہلاک ہوگئے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پرگرکر تباہ ہو گیا۔مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔
ایران میں یوکرائن کا بوئنگ مسافر طیارہ گرکر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار176 تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ یوکرائن کے بوئنگ طیارے نے صبح 6بج کر 12 منٹ پر ایران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف کیلیے پرواز بھر لیکن اڑنے کے ٹھیک آٹھ منٹ کے کے بعد طیارہ تہران میں ہی گرکرتباہ ہو گیا۔
Iran plane crash: Video captures Boeing 737 plane on fire before crashing near Shahriar.pic.twitter.com/RzGknxnIRB
— Global Times (@globaltimesnews) January 8, 2020
گرنے سے قبل طیارے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جو کہ کسی عینی شاہد کی جانب سے بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ نیچے کی جانب آ رہاہے ، کچھ ہی دیر میں طیارہ زمین سے ٹکراتا ہے اور بڑے پیمانے پر دھماکہ ہوتا اور ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو جاتی ہے ۔