عراق میں فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ نے جوابی کارروائی کی تو اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے،امریکہ اوراسرائیل کو ایک دوسرے سے الگ نہیں سمجھتے ہیں ، اسرائیلی شہرحائفہ اورتل ابیب کو تباہ کر کے رکھ دیں گے۔
دوسری جانب ایرانی حکومتی ترجمان کا کہناتھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایران کوئی جنگ نہیں چاہتا ،پاسداران انقلاب کے آپریشن پر مشکور ہیں ۔
یاد رہے کہ حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے گئے جب کہ حملے میں عراقی فوجی اڈوں عین الاسد،اربیل اورتاجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں کا نشانہ بنائےجانے والے مقامات پرامریکی اوردیگراتحادی ملکوں کے فوجی تعینات ہیں تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔