طیارے میں 176 افراد سوارتھے۔فائل فوٹو
طیارے میں 176 افراد سوارتھے۔فائل فوٹو

مسافر طیارہ میزائل یا دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا۔یوکرائن

ایران کے دارلحکومت تہران میں یوکرائن کا بوئنگ مسافر طیارہ آج علی الصبح گرکرتباہ ہو گیاہے جس میں 176 مسافر سوارتھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا تاہم اس معاملے پرچلنے والی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ایران میں یوکرائنی سفارتخانے نے بیان جاری کردیاہے۔

ایران میں یوکرائنی سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تہران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ میزائل لگنے یا دہشتگردی کی کارروائی کے باعث نہیں بلکہ انجن فیل ہونے کے باعث گر کرتبا ہ ہواہے ۔طیارے میں 176 افراد سوار تھے اور اس حادثے میں تمام ہلاک ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ یوکرائن کے بوئنگ طیارے نے صبح 6بج کر12 منٹ پرایران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف کیلیے پرواز بھری لیکن اڑنے کے ٹھیک آٹھ منٹ کے کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور تہران میں ہی گرکرتباہ ہو گیا۔

گرنے سے قبل طیارے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ نیچے کی جانب آ رہاہے، کچھ ہی دیر میں طیارہ زمین سے ٹکراتا ہے اور بڑے پیمانے پر دھماکہ ہوتا اورہرطرف روشنی ہی روشنی ہو جاتی ہے۔