ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے حملے میں80 افراد مارے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں امریکی ہیلی کاپٹرزاور دیگر جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے گئے جب کہ حملے میں عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں عین الاسد،اربیل اور تاجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
🔴 🇮🇷 JUST IN 🇮🇷 🔴
PRESS TV EXCLUSIVE
First #IRGC footage emerges showing #Iran missiles targeting #AinAlAssad airbase in #Iraq in response to General #Soleimani's assassination.#GeneralSoleimani #DecisiveResponse #SoleimaniAssassination pic.twitter.com/vpXA0HvLXG
— Press TV (@PressTV) January 7, 2020
امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا جس میں ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پرایک درجن سے زائد میزائل فائرکیے اورعین الاسد اور اربیل میں دوعراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔