حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔فائل فوٹو
حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔فائل فوٹو

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 75 شہری جاں بحق

افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملے میں 75 شہری جاں بحق ہوگئے۔

افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4  میزائل داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کوہرات کے مقامی اسپتال لایا گیا۔