پشاور میں سی این جی پمپ پر کھڑی ایک گاڑی میں گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون اورایک بچی جاں بحق ہو گئیں۔
دھماکے کے باعث گاڑی میں سوار ماں بیٹی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون اور کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی این جی اسٹیشن میں گاڑی میں گیس بھرنے کے دوران دھماکہ ہوگیا جس سے گاڑی بھی مکمل طورپرتباہ ہوگئی،زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
جمعے کے روز چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن میں گاڑی میں فلنگ کے دوران زوزدار دھماکا کی وجہ سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جبکہ سی این جی اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن کی عمارت کو نقصان بھی پہنچا ہے اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فضل مقیم کے مطابق دھماکے کی وجہ ممکنہ طور پر ناقص سلنڈر کا استعمال ہوسکتا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔