کراچی کو پیکج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کی پوری تنخواہ لےکر اسے بریانی کی تھیلی تھمادی جائے،مصطفیٰ کمال
کراچی کو پیکج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کی پوری تنخواہ لےکر اسے بریانی کی تھیلی تھمادی جائے،مصطفیٰ کمال

ملک کے حالات ٹھیک نہیں ، مہنگائی عروج پر ہے۔مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ملک کے حالات ٹھیک کرنا حکومتوں کے بس کی بات نہیں رہی، ہم اپنی نااہلی کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سارے اختیارات چاروں وزرائے اعلیٰ اورِ وزیرِ اعظم کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، ملک کے حالات ٹھیک نہیں ، مہنگائی عروج پر ہے، پینے کا صاف پانی تک موجود نہیں، سندھ میں ماں باپ اپنے بچوں کی لاشیں اٹھانے پر مجبور ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حالات ٹھیک ہونے کی امید بھی نہیں، بجلی کی قیمتیں روز بڑھائی جا رہی ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہو گئے ہیں، آئیے معافی مانگیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا کردار سب کے سامنے ہے، میرے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں، ہم شارٹ کٹ اور مصلحت پسندی سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے۔سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے یہ بھی کہا کہ ہم بند گلی میں کھڑے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ 2020ءالیکشن کا سال ہے۔