اعلیٰ امن شوریٰ بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہماری مدد کرے گی۔فائل فوٹو
اعلیٰ امن شوریٰ بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہماری مدد کرے گی۔فائل فوٹو

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلیے وزارت امن قائم

افغانستان کے صدراشرف غنی کے فیصلے سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں تیزی لانے کے لیے وزارتِ امن قائم کی گئی ہے۔اسمبلی سے منظوری کے بعد وزارتِ امن مرحلے سے متعلق پہلا اجلاس دارالحکومت کابل میں منعقد ہوا۔

نائب وزیرِامن غلام یحیٰ عباس نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ وزارت امن مذاکرات کو زیادہ منّظم شکل میں چلانے اورامن کے موضوع پربات چیت کے لیے اداروں کے درمیان مشاورت کا پلیٹ فورم تشکیل دینے کے لیے کام کرے گی۔

غلام یحیٰ عباس نے کہا ہے کہ اعلیٰ امن شوریٰ بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہماری مدد کرے گی اور ہم امن کے موضوع پر شوریٰ کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے آغازکے لیے ہم سنجیدہ سطح کے اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان اعلیٰ امن شوری ٰسابق صدر حامد کرزئی کی طرف سے 2010 میں قائم کی گئی تھی۔