شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

فواد چوہدری کی ایک بار پھر اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پرحکومت اوراپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک طاقتورادارےکےطورپر متعارف کروایاگیاتھا،کونسل کانظام عوامی ٹیکسوں سےچلتاہے،اسلامی نظریاتی کونسل بہت سےمعاملات پرذمے داری کاثبوت نہیں دےسکی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں 6 میں سے 4 بل منظورہوئے ہیں جب کہ آرمی ایکٹ پر بھی اپوزیشن نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا، نیب آرڈیننس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں شہبازشریف کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑ رہا ہے،ان کو واپس آ کراپنے کیسز کا سامنا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں جب کہ سنا ہے کہ (ن) لیگ والے خواجہ آصف کو میٹنگ میں بھی نہیں بٹھاتے۔اللہ تعالیٰ نوازشریف صاحب کوصحت اورتندرستی دے۔