سلطان قابوس عمان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے۔فائل فوٹو
 سلطان قابوس عمان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے۔فائل فوٹو

عمان کےسلطان قابوس انتقال کرگئے

عمان کے سلطان قابوس 79 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سلطان قابوس طویل عرصےسےعلیل تھے اور کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی اوران کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

عمان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3روزمیں جانشین کاچناؤکرنےکامجازہے، لیکن اگر 3روزمیں جانشین کاچناؤنہ ہو تو پھراعلیٰ حکام ایک بند لفافہ کھولیں گے جس میں سلطان قابوس نے اپنے جانشین کا نام لکھا ہے۔ تاہم اس کی نوبت نہ آسکی اور  شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا۔

سلطان قابوس عمان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے۔ وہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بھی کوششوں میں پیش پیش رہے۔سلطان قابوس نے1970میں تخت سنبھالا اور ان کی قیادت میں عمان نے ترقی کی نئی منزلیں طے کیں۔

سلطان قابوس نے 1960 میں برٹش رائل ملٹری اکیڈمی میں دو سال تربیت کے بعد سیکنڈ لیفٹیننٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے مزید عسکری تربیت حاصل کرنے کے لئے 6 ماہ جرمنی میں خدمات انجام دیں۔

سیاسی و انتظامی تربیت کے لئے 1964تک برطانیہ میں بھی قیام کیا۔ انہوں نے دو شادیاں کی تھیں تاہم وہ اولاد سے محروم رہے۔ ان کا کوئی بھائی نہیں البتہ ایک بہن ہے۔

سلطان کے انتقال کے بعد شاہی خاندان نے 3 روزمیں جانشین کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ بصورت دیگر جانشین کا چناؤ کونسل اورعدالت فیصلہ کرتی ہے۔

جانشین کا چناؤ کرنے کےلیےعہدے داروں کا نام سلطان قابوس نے تجویز کیا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیثم بن طارق عمان کے نئے سربراہ منتخب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عمان کے سلطان بصیرت رکھنے والے انسان تھے جنہوں نے اپنے ملک کو متحرک اور جدید ریاست میں تبدیل کیا۔

عمران خان نے کہا کہ عمان نے ایک محبوب قائد کو اور پاکستان نے قریبی قابل اعتماد دوست کو کھو دیا، اللہ تعالیٰ سلطان قابوس کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے سلطنت عمان کے حکمران سلطان قابوس کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیاہے،وزیر خارجہ نے سلطان قابوس کے انتقال پر عمانی حکومت اورعوام سے اظہار تعزیت کیا ہے،شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ سلطان قابوس ایک نیک دل اور عادل حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرائن طیارے حادثے پرکہا ہے کہ ہمیں ایران میں طیارہ حادثے پر بہت افسوس ہے،بہت سے معصوم لوگ حادثے کا شکار بنے،ان کاکہناتھاکہ ایران کے موَقف کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔