طالبان نے کہا ہے امریکہ اورایران کے درمیان بڑھتی عسکری کشیدگی سے ان کے اور واشنگٹن کے درمیان ہونیوا لے مذاکرات متاثرہونے کا امکان نہیں۔
امریکی خبررساں ادارے وائس آف امریکہ نے رپورٹ کہا ہے کہ طالبان کا یہ بیان اس واقعے کے بعد پہلا باضابطہ ردعمل ہے، جس سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی تھی۔
واضح رہے امریکہ نے 3 جنوری کو بغد اد ایئرپورٹ کے قریب ایک فضائی حملے میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگرافرا د کو شہید کردیا تھا، جس کے بعد ایران نے امریکہ سے بدلہ لیتے ہوئے عراق میں امریکی و اتحادی فورسز کے زیراثر2 فوجی اڈوں پر درجن سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے۔
ایران نے اس حملے میں 80 امریکیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا جبکہ امریکہ نے اس دعوی کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ تمام امریکی محفوظ ہیں۔