کوئٹہ مسجد دھماکے میں کوئی طالبان رہنماجاں بحق نہیں ہوا۔فائل فوٹو
کوئٹہ مسجد دھماکے میں کوئی طالبان رہنماجاں بحق نہیں ہوا۔فائل فوٹو

طالبان نے کوئٹہ دھماکے میں کسی رہنما کے جاں بحق ہونے کی تردیدکردی

افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کوئٹہ مسجد میں خودکش دھماکے میں کسی طالبان رہنما کے جاں بحق ہونے کی تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ دھماکے کے مقام پر نہ تو کوئی طالبان رہنما موجود تھا اور نہ ہی وہاں کوئی اجلاس جاری تھا، اس طرح کی خبریں من گھڑت ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پراس طرح کی خبرگردش کرنے لگی تھی کہ کوئٹہ مسجد دھماکے میں طالبان رہنما بھی جاں بحق ہوئےہیں۔