طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو

موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان اپوزیشن کی بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے ،موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کی بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے ،موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان سے زیادہ جھوٹا اور یوٹرن لینے والا وزیر اعظم نہیں آیا ، ملک اس وقت قرضوں میں جکڑا ہوا ہے،حکومت نے ڈیڑھ سال کی مدت میں تاریخی قرضے لیے ہیں ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کے نوٹیفکیشن میں غلطیاں کی گئیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں زراعت اور صنعت تباہ ہوچکی ہے ، عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھو ں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہے؟ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی کے بحران کے مسئلے کوحل کرکے تاریخی کام کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں اس طرح کی مثالیں موجود ہیں کہ آرمی چیف  مدت ملازمت میں توسیع دی گئی ایسا نہیں ہوا کہ مشرف اور دیگر آمروں کی طرح جو خود کو ایکسٹینشن دیتے رہے

شہبازشریف نے کہاکہ معاملہ عدالت میں آنےکےبعدعدالت نےکہا پارلیمنٹ توسیع کےمعاملےپرقانون سازی کرے،نوٹیفکیشن سے متعلق عمران خان نےصرف غلطیاں نہیں کیں بدنیتی شامل تھی،

شہبازشریف نے کہاکہ حکومت نےمدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کیاتھاتواس وقت تو وا ویلا نہیں تھا،آرمی ایکٹ ترمیم سے متعلق بل کی حمایت کاپارٹی نے مشاورت سے فیصلہ کیاتھا۔