ایران نے برطانوی سفیر رابرٹ میکایئر کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا،امریکا نے ایران سے برطانوی سفیرکی گرفتاری پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
ایرانی حکام کے مطابق کاکہناتھا کہ رابرٹ میکایئر کو مشکوک سرگرمیوں کی بنا پرگرفتارکیاتھا،ایران کاکہناہے کہ برطانوی سفیرطلبا رہنماوَں سے ملاقات کےلیے گئے تھے،رابرٹ میکایئرکوتہران کے امیرکبیر یونیورسٹی کے طلبا کے احتجاج کے دوران گرفتارکیاگیا۔
برطانوی وزیرخارجہ سفیر کی گرفتاری عالمی قوانین اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مورگن ارٹیگس کا کہنا ہے کہ ایران ویانا کنونشن کی پاسداری کرتے ہوئے سفیروں کے حقوق کااحترام کرے۔جبکہ امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران برطانوی سفیر رابرٹ میکایئرکی گرفتاری پرمعافی مانگے۔