مظاہروں میں جامعات کے طلباکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔فائل فوٹو
مظاہروں میں جامعات کے طلباکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔فائل فوٹو

ایران میں تیسرے روز بھی احتجاج کاسلسلہ جاری

ایرانی حکومت کی جانب سے یوکرائن کاطیارہ غلطی سے مارگرانے کے اعتراف پرایرانی عوام شدید برہم،مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج کاسلسلہ جاری رہا۔

مظاہرین کو منتشرکرنے کیلیے سیکیورٹی اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کیاجس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

العربیہ اردو کے مطابق مظاہروں میں جامعات کے طلباکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ انہوں نے ایرانی حکومت اورسپریم لیڈرکیخلاف نعرے لگائے۔شرکا نے یوکرائنی طیارہ تباہ کرنے کے اقدام کی بھی شدید مذمت کی۔

ایران انٹرنیشنل چینل کی ویب سائٹ کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب تہران میں پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں مظاہرین کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز سے مظاہرے جاری ہیں مگر ہم نے ان کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا۔

پولیس چیف جنرل حسین رحیمی نے کہا کہ دارالحکومت تہران میں حکومت مظاہروں کے باوجود ہم نے تحمل کامظاہرہ کیا ہے اورکسی پرگولی نہیں چلائی۔