سعودی عرب کی شہزادی کو اقوام متحدہ میں بڑا عہدہ مل گیا۔سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودنے شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز بن محمد بن عیاف آل مقرن کو اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ‘یونیسکو’ میں سعودی عرب کی مستقل مندوب کے طور پرتعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔
العربیہ اردو کے مطابق شہزادی ھیفااعلیٰ تعلیم یافتہ اور سوشو اکنامک شعبے میں مختلف اداروں میں نمایاں عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے لندن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اینڈ افریقی اسٹڈیز(ایس او اے ایس) سے ‘سوشو اکنامک اسٹڈیز’ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
اس کے علاوہ ان کے پاس مختلف معاشرتی اور معاشی شعبوں مقامی اور عالمی سطح پر کام کا وسیع تجربہ ہے۔ ھیفاءنے کنگ سعود یونی و رسٹی میں شعبہ معاشیات میں اپنے تعلیمی کیریئرکا آغاز کیا۔ بعد ازاں انہیں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) سنہ 2009ءسے 2016ءتک پروجیکٹ انچارج کے طور پر تعینات کیا گیا۔