ایرانی صدر حسن روحانی نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود غیرملکی افواج کو خطرے کا سامنا کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
عرب خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے بیرونی طاقتوں کو مخاطب کیا کہ وہ اپنی افواج مشرقِ وسطیٰ سے نکال لیں، وہ خبرکردارکرتے ہیں کہ اگرافواج خطے میں رہیں تو وہ خطرے میں آسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج امریکی فوج خطرے میں ہے، کل یورپی افواج بھی خطرے میں ہوسکتی ہیں۔
حسن روحانی نے جامع مشترکہ پلان کے متبادل کے طورپر’ٹرمپ پلان‘ کی پیشکش کو بھی مسترد کیا اور اسے ایک عجیب پیشکش قراردیتے ہوئے امریکی صدر پر وعدہ خلافی کرنے کا بھی الزام لگایا۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن نے امریکی صدر کو بہترین ڈیل میکر قرار دیا تھا اور ایرانی نیوکلیئر ڈیل کو ٹرمپ ڈیل سے تبدیل کرنے کا کہا تھا۔