مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا
مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا

امریکی صدرکا جھوٹ بے نقاب۔ایرانی حملے میں11امریکی فوجی زخمی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملوں میں امریکی فوجیوں کے زخمی نہ ہونے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔امریکی سینٹرل کمانڈکی جانب سے جاری کردہ بیان میں تسلیم کیاگیاہے کہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ابھی تک وہ زیر علاج ہیں۔

بیان کے مطابق ایرانی حملے میں 11امریکی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے آٹھ کاعلاج جرمنی میں جبکہ تین کا عرفجان کیمپ میں کیاجارہاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کی ٹرامیٹک برین انجری کا معائنہ کرنے کیلیے اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ضرورت پڑنے پرانہیں مزید اعلیٰ سطح کے علاج کیلیے دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتا ہے۔

بیان کے مطابق حملے کے روز فوری طور پرتین زخمیوں کوکویت کے عرفجان کیمپ جبکہ آٹھ کوجرمنی کے لینڈزتھل ریجنل میڈیکل سینٹر بھجوایاگیاتھا۔

واضح رہے کہ ایرانی فوج نے 8جنوری کو اپنے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردی تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ واقعے میں عمارت کو نقصان پہنچا تھا تاہم کوئی بھی امریکی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔