کراچی کو پیکج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کی پوری تنخواہ لےکر اسے بریانی کی تھیلی تھمادی جائے،مصطفیٰ کمال
کراچی کو پیکج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کی پوری تنخواہ لےکر اسے بریانی کی تھیلی تھمادی جائے،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم کے اندر گروپ بن چکے ہیں۔مصطفی کمال

اک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اندر گروپ بن چکے ہیں، خالد بھائی کو ہٹاکرامین الحق کو آگے لایا جا رہا ہے۔

نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انیس قائمخانی کیخلاف بھی سازشں کی گئی تھی، ایم کیو ایم کے آخری آدمی خالد مقبول تھے ان کو بھی راستے سے ہٹا دیا گیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ عامر خان نے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہاتھ کردیا ہے، میں ایم کیو ایم کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ خالد مقبول کا ساتھ دیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے ساتھ غلط کیا جا رہا ہے، امین الحق کو وزیر بنانا سازش ہے، آخر امین الحق کیا مذاکرات کر رہے ہیں؟

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ان لوگوں کا فروغ نسیم پر زور نہیں چلتا،یہ ان سے استعفیٰ نہیں لے سکتے،یہ ان لوگوں کی آخری باری ہے، یہ مال بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ان کے دبائو میں نہیں آئے، یہ حکومت کے بغیر کچھ نہیں، کراچی میں جتنی کرپشن ہوئی ان سب کی فائلیں تیار ہیں، ایم کیو ایم کے بانی نریندر مودی سے پناہ مانگ رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر مصطفی کمال اور شہری میں تکرار ہوئی، شہری نے شکوہ کیا کہ گھر میں پانی نہیں آ رہا، ترقیاتی کام نہیں ہوئے، شہرمیں بسیں نہیں جس پر مصطفیٰ کمال نے کہا جب میں میئر تھا تو کراچی ترقی کر رہا تھا، کراچی کی ترقی کا کریڈٹ مشرف نہیں زرداری کو جاتا ہے، میری میئرشپ کا زیادہ زمانہ زرداری دور کا ہے۔

مصطفی کمال نے شہری سے سوال کیا کہاں سے آئے ہو، کتنے انڈر پاسز سے گزرے ہو ؟ شہری نے جواب دیا میں رکشہ سے آیا ہوں، تین انڈر پاسز سے گذرکرآیا ہوں۔ مصطفی کمال نے کہا اپنے دور میں 30 انڈر پاسز بنائے ہیں، تو ابھی والوں کو پکڑو نا پھر۔