حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 9 سال تک بیگمات کے نام پرغریبوں کا حق کھانے والے سرکاری افسران کو نوکریوں سے برطرفی کیلیے شوکازنوٹس جاری کردیے۔
بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے فراڈ کا معاملہ، حکومت نے ملوث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں 9 سال تک بیویوں کے نام پر غریبوں کا حق کھانے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
بیگمات کو انرول کرانے والے افسران کو جواب دہی کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے بر طرفی عمل میں لائی جائے گی۔