شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید نے خوشخبریوں کیلیے مزید مہلت مانگ لی

حکومت کو تین سال دے دیں،شیخ رشید نے خوشخبریوں کیلیے مزید مہلت مانگ لی،انہوں نے اعلان کیاہے کہ ریلوے میں ابھی25 ہزار جبکہ مارچ میں ایک لاکھ ملازمتوں کااعلان کیاجائے گا۔ترقی اور خوشحالی کیلیے انہوں نے تین سال کی مہلت مانگ لی۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہورمیں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے  میڈیا سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو گزارش کی ہے کہ ہمیں سب چینلزکوایک آنکھ سے دیکھنا چاہیے۔حکومت سب کی ہے اس لئے تمام میڈیا گروپس سے صلح ہونی چاہیے۔چینلزکی لڑائی لڑنے والوں کی مذمت کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ نہ تو نیب ختم ہوگا نہ ہی کیسز ختم ہوں گے،شہبازشریف اور مریم نواز کیخلاف سنجیدہ کیسز آنے والے ہیں۔نوازشریف کی وطن واپسی میں کوئی دلچسپی نہیں۔نوازشریف نہیں اب میرادوست شہبازشریف آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو وہ کام کرنے دیں جو وہ لندن میں کرنے گئے ہیں۔24 کروڑ ڈالر دس سال کے اندر واپس ہوگا۔انہوں نے کہا مریم نوازشریف سے ملنے نہیں جارہیں۔

امید ہے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کامعاملہ باہمی رضامندی خوش اسلوبی سے طے پاجائے گا۔ریلوے واحد محکمہ ہے جس میں ابھی پچیس ہزار جبکہ مارچ میں ایک لاکھ نوکریوںکا اعلان کیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے اتحادی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرکے معاملے پر ہم نے کمزور دکھائی۔پاکستان کی سرزمین ، فضا یا سمندر کسی بھی مسلمان ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگا۔مہنگائی اور مسائل ہیں، لیکن عمران خان کا کوئی متبادل نہیں۔

انہوں نے کہا عوام حکومت کو تین سال دے،جس میں سے ڈیڑھ گزرچکے ہیں۔انہوں نے کہا آئی ایم ایف مجبوری ہے۔انہوں نے کہا ان کی خواہش ہے کہ ایم ایل ون کو پشاور سے افغانستان کے راستے جلال آباد پہنچ جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جب تک عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ ہیں وہ بھی عثمان کے ساتھ ہیں، فواد چوہدری کو بات کرنے کا حق حاصل ہے، وہ بہادر ہے بات کرسکتا ہے میں نہیں کرسکتا۔انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام اس جملے پر کہا کہ نوازشریف نہیں آرہا ،نہیں آرہا ،نہیں آرہا۔