شوہرکو زہر دے کر مارنے والی خاتون کو 25سال سزا
امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی خاتون آئی ڈراپس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کو زہر دیا تھا ۔
January 18, 2020 · بام دنیا
53 سالہ نرس نے عدالت میں اپنی بے گناہی کی درخواست کی تھی۔ فائل فوٹو
امریکا میں شوہرکو زہر دینے والی خاتون کو عدالت نے25سال سزا سنا دی۔
جنوبی کیرولینا کی خاتون کو 25 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔نرس کی حیثیت سے کام کرنے والی امریکی شہری لاناسیوکلے ٹون جو سابق سپاہیوں کے امور سے متعلق محکمہ میں نرس کی حیثیت سے کام کرتی ہے آئی ڈراپس کا استعمال کرتے ہوئے پانی میں ملاکر اپنے شوہر کو زہر دیا تھا ۔
53 سالہ نرس نے عدالت میں اپنی بے گناہی کی درخواست کی تھی ۔ اس نے 64 سالہ شوہراسٹیون کلے ٹون کو اپنے گھر میں ہی موت کی نیند سلادیا تھا۔