مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں کے ضلع ادھم پورمیں واقع چھاؤنی میں تعینات سپاہی کمارنے اپنی رائفل سے خود کو گولی مارکراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ہلاک سپاہی بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے ہوشیار پور کا رہنے والا تھا اور واقعے کے وقت گارڈ ڈیوٹی پرتھا۔ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 444 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں افسران کے نارواوہتک آمیز سلوک اور کشیدہ حالات کے باعث شدید اعصابی دباؤ سے تنگ آکر بھارتی فوج کے اہلکار اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔