اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
انہیں ممبئی میں کوکیلابین امبانی اسپتال اندھیری منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت مستحکم ہے۔
January 19, 2020 · بام دنیا
شبانہ اعظمی کی سفاری SUV ٹرک سے ٹکرائی ۔فائل فوٹو
فلم اداکارہ شبانہ اعظمی مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ میں ممبئی ۔پونے ایکسپریس وے پر ہفتہ کو سڑک حادثہ میں شدید طورپر زخمی ہوگئیں۔
69 سالہ شبانہ اعظمی کو ممبئی میں کوکیلابین امبانی ہاسپٹل اندھیری کو منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور اُن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ شبانہ اعظمی کے شوہر شاعر اورگیت نگارجاوید اختراُن کے ساتھ کار میں موجود تھے ، وہ زخمی نہیں ہوئے ۔
حادثہ ممبئی سے 60 کیلو میٹر دور سہ پہر3.30 بجے پیش آیا جب شبانہ اعظمی کی سفاری SUV ٹرک سے ٹکرائی ۔ پی ایم نریندر مودی کے بشمول متعدد شخصیتوں نے شبانہ اعظمی کی صحت یابی کیلیے نیک تمنا ظاہرکی ہے۔