یمن میں حوثیوں باغیوں کا صوبہ ماریب میں فوجی تربیتی کیمپ پرحملہ،83 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی فوجیوں کی ہلاکت ایک مسجد پرگرنے والے میزائل حملے میں ہوئی۔یمن کے فوجی اور طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے ایک میزائل حملے سے ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ میزائل حملہ اتوار انیس جنوری کی صبح میں کیا گیا، جب فوجی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں جمع تھے۔ یہ میزائل حملہ یمن کے وسطی صوبے مارب کی ایک مسجد پر کیا گیا۔
مارب کے طبی ذرائع نے اس مبینہ میزائل حملے میں کم از کم 83 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ سو قریب ہے۔ یمن کے عسکری حکام کے مطابق میزائل حوثی ملیشیا نے داغا تھا
عینی شاہدین کے مطابق مہمانوں کے چبوترے کے قریب دھماکہ ہوا جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔سعودی سرکاری ٹی وی نے ہلاکتوں کی تعداد 60 بتائی ہے۔
یمن کے صدر نے اتوار کے روز فوج کو بتایا کہ ہفتہ کو ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کے ماریب شہر میں ایک فوجی تربیتی کیمپ پر حملے کے بعد اسے انتہائی چوکس اورجنگ کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
عبد الرب منصور ہادی نے کہا کہ اس حملے سے "اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ حوثیوں کو امن کی خواہش نہیں”۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 73 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں تربیتی کیمپ کی ایک مسجد کو نشانہ بنایا جب لوگ نماز کے لیے جمع تھے۔
واضع رہے کہ یمن میں ایران اور سعودی عرب کے مابین ایک پراکسی وار جاری ہے۔سعودی زیرقیادت اتحاد نے ہادی کی حکومت کی بحالی کے لیے سن 2015 میں مداخلت کی تھی ، جسے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں نے اقتدار سے بے دخل کردیا تھا اور اب یہ جنوبی بندرگاہی شہرعدن میں مقیم ہیں۔