اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلیے 3 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنے کی منظوری دیدی،ترجمان وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ پہلا جہاز گندم لے کر 15فروری کو پاکستان پہنچے گا۔
شیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزارت خزانہ کاکہناہے کہ پنجاب اور پاسکو کو ذخائر سے گندم ریلیزکرنے کی ہدایت کردی ہے،درآمد شدہ گندم کی پاکستان آمد 31مارچ تک مکمل ہوگی،پہلا جہازگندم لے کر15فروری کو پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ آج درآمدکنندگان کوگندم لائسنس جاری کردیاجائےگا،ای سی سی نے بغیر ریگولیٹری ڈیوٹی کے گندم کی درآمد کی اجازت دی،سٹیٹ بینک تمام بینکوں کودرآمدکیلیے ایل سی کی ہدایات جاری کرےگا۔
ذرائع کاکہناہے کہ روایتی طور تمام امورکوطے کرنے میں15سے 20 دن لگتے ہیں،جاری آٹابحران کی وجہ سے تمام امور48 گھنٹوں میں مکمل کیے جائیں گے۔
ذرائع کامزیدکہناہے کہ یوکرائن سے گندم جلدپاکستان لائی جاسکتی ہے،اس حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ آسٹریلیااورامریکہ سے گندم آنے میں50دن سے زیادہ کاعرصہ درکار ہے۔